ہزاروں پاکستانی جج پر نہیں جاسکیں گے، مگر کیوں؟ بڑی خبر آگئی

ہزاروں پاکستانی جج پر نہیں جاسکیں گے، مگر کیوں؟ بڑی خبر آگئی
کیپشن: Hajj Scheme
سورس: web desk

(ویب ڈیسک) ساڑھے پانچ ہزار درخواست گزار حج پر بھجوانے کی بجائے حکومت ساڑھے 19 ہزار کوٹہ واپسی پر مصر ہے،19ہزار 5سو خالی رہ جانے والا کوٹہ سعودی عرب کو واپس کیا جارہا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری مذہبی امور نےتصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پرائیویٹ سکیم کے تحت بھی کم درخواستیں موصول ہونے پر مزید کوٹہ واپس کیا جا سکتا ہے۔وزارت مذہبی امور نے ناکام درخواست گزاروں کے  باربار مطالبہ کرنے پر توجہ نہیں دی، درخواست گزاروں نےمطالبہ کیا کہ حکومت حج کوٹہ واپس کرنے کی بجائے ہمیں حج پر بھجوائے۔

دوسری جانب سرکاری اسکیم کے تحت ساڑھے 19 ہزار سے زائد حج کوٹہ سعودی عرب کو واپس کرنے کا اعلان کیا گیا ہے،سرکاری حج اسکیم کے تحت ہی درخواست دینے والے 5ہزار 633 پاکستانیوں کو حج پر نہیں بھجوایا جائے گا۔

ریگولر حج سکیم کے تحت 5ہزار 6سو33 درخواست دہندہ حج سے محروم رہ جائیں گے،رواں برس کے لئے حج قرعہ اندازی میں 5ہزار 633 درخواست دہندہ ناکام قرار پائے تھے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق سرکاری ریگولر اسکیم کے عازمین حج کو ایڈجسٹ کرنے کی بجائے رقم واپس کر دی گئی۔سرکاری اسپانسر شپ حج سکیم میں 25 ہزار کے کوٹے پر صرف 4ہزار درخواستیں موصول ہوئیں۔

سپانسرشپ اسکیم میں توقع سے کم ڈالر موصول ہوئے۔حکومت ریگولر اسکیم کے تحت 5 ہزار 600 عازمین حج کے لیے ڈالر دینے پر تیار نہیں۔ ریگولر حج سکیم میں 69 ہزار 438 درخواستیں موصول ہوئی تھیں. ریگولر کوٹہ کے قرعہ اندازی میں  63 ہزار 805 خوش نصیب عازمین حج منتخب ہوئے تھے۔

قرعہ اندازی میں رہ جانے والے 5633 درخواست گزاروں کو دس لاکھ 65 ہزار اور دس لاکھ 75ہزار روپے واپس  کئے گئے۔آئندہ حج کے ناکام درخواست گزاروں کو مجموعی طور پر 6 ارب روپے واپس کئے گئے۔

Watch Live Public News