پانچواں ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کو 9 رنز سے شکست، پاکستان سیریز بچانے میں کامیاب

پانچواں ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کو 9 رنز سے شکست، پاکستان سیریز بچانے میں کامیاب
کیپشن: پانچواں ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کو 9 رنز سے شکست، پاکستان سیریز بچانے میں کامیاب

ویب ڈیسک: آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 9 رنز سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطاب قپاکستان کی جیت سے پانچ میچز کی سیریز  2-2 سے برابر ہوگئی۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلےگئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز  بنائے، جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم آخری اوور میں 169 رنز  پر  آؤٹ ہوگئی۔

اس سے قبل پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے نیوزی لینڈکو جیت کے لیے 179 رنز کا ہدف دیا تھا۔

پاکستان کی جانب سے بابراعظم نے 69  رنز کی اننگ کھیلی، ان کی اننگ میں  2 چھکے 6 چوکے شامل تھے۔ان کے علاوہ  فخر زمان نے 43 اور عثمان خان نے 31 رنز بنائے۔

179 رنز کے ہدف کے جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم آخری اوور میں 169 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم سیفرٹ 52 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر  رہے جب کہ مائیکل بریسویل 23 ، جیمز نیشم 16 اور مارک چیپمین نے 12 رنز  بنائے۔ ذاکارے فوکس صفر پر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے4 کھلاڑیوں کو پویلین روانہ کیا۔

اسامہ میر نے 2 وکٹیں حاصل کیں جب کہ شاداب خان اور عماد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان: بابر اعظم (کپتان)، صائم ایوب، عثمان خان (وکٹ کیپر)، فخر زمان، افتخار احمد، شاداب خان، عماد وسیم، شاہین آفریدی، اسامہ میر، عباس آفریدی، محمد عامر۔

نیوزی لینڈ: مائیکل بریسویل (کپتان)، ٹام بلنڈل، مارک چیپ مین، جوش کلارکسن، زیک فولکس، کول میک کونچی، جیمز نیشم، ول اوورکے، بین سیئرز، ٹم سیفرٹ (وکٹ کیپر)، ایش سوڈھی۔

واضح رہےکہ پاک نیوزی لینڈ ٹی20 سیریز 2-2 سے برابر ہوگئی ہے،  سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔پاکستان اور نیوزی لینڈکے درمیان سیریز کے میچز جیو سپر سے براہ راست نشرکیےگئے۔