ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح کہاں پہنچ گئی،ادارہ شماریات کی رپورٹ جاری

ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح کہاں پہنچ گئی،ادارہ شماریات کی رپورٹ جاری
کیپشن: Inflation rate
سورس: web desk

(ویب ڈیسک)ملک میں مہنگائی کا پارہ آسمان سے زمین کی جانب گامزن ،ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں مزید  فیصد کی کمی ریکارڈ ۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 24 اعشاریہ 37 فیصد آگئی، ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردئیے ،ایک ہفتے میں 18 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 15 کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،رواں ہفتے میں 18 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 20 روپے تک کمی ہوئی،ایک ہفتے میں زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 37 روپے کی کمی ریکارڈ،ایک ہفتے میں پیاز کی فی کلو قیمت میں 13 روپے تک کی کمی آئی،آٹے کا 20 کلو تھیلا 153 روپے تک سستا ہوا۔

ایک ہفتے میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 75 روپے تک سستا ہوا،ایک ہفتے میں برانڈڈ لال مرچ 200 گرام 10 روپے،دال مسور 4 روپے تک فی کلو اور دال مونگ 3 روپے تک سستی ہوئی،پٹرول، ڈیزل، چاول، دال ماش، چینی، دال چنا سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔

ایک ہفتے میں آلو چار روپے تک فی کلو مہنگے اور لہسن 5 روپے تک مہنگا،ایک ہفتے بکرے کا گوشت 12 روپے فی کلو مہنگا ہوا، ایک ہفتے میں انڈے فی درجن 1 روپے 20 پیسے تک مہنگے ہوئے، برانڈڈ اڑھائی کلو گھی کا ٹن چھ روپے تک مہنگا ہوا،دہی، تازہ و خشک دودھ، جلانے کی لکڑی  اور نمک مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔

Watch Live Public News