جاز کا سیلاب متاثرین کیلئے 1 ارب روپے کی معاونت کا اعلان

جاز کا سیلاب متاثرین کیلئے 1 ارب روپے کی معاونت کا اعلان
جاز کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لئے ایک ارب روپے کی معاونت کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس رقم سے ایمرجنسی سپلائی اور سبسڈائزڈ ٹیلی کام سروسز و دیگر امور انجام دینے جائیں گے، متاثرین کی معاونت میں جاز کیش اور موبی لنک مائیکرو فنانس بینک کا حصہ شامل ہے۔ سی ای او جاز کا کہنا ہے کہ مشکل کی گھڑی میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد ہمارا فرض ہے، شدید مشکلات کے باوجود متاثرہ علاقوں میں ٹیلی کام سروسز جاری رکھنے کے لیے کوشاں ہیں۔ سی ای او جازعامر ابراہیم کا مزید کہنا تھا کہ سیلاب سے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے، جاز گزشتہ ستائیس سال سے ہر مشکل گھڑی میں پاکستانی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے، متاثرین کو نقد رقم کی فوری فراہمی کے جاز کیش والٹ تک آسان رسائی دے رہے ہیں۔ خیال رہے کہ ملک بھر میں مسلسل بارشوں کے بعد سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 1033 سے تجاوز کرگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران سندھ میں 74، خیبر پختونخوا میں 31، پنجاب میں 1، بلوچستان میں 4، گلگت بلتستان 6 اور آزاد کشمیر میں بھی 1 شخص زندگی کی بازی ہار گیا۔ این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق بارشوں کے بعد سیلاب سے جاں بحق ہونے والوں میں 32 بچے 56 مرد 9 خواتین شامل ہیں جبکہ متاثرین کی تعداد 57 لاکھ 73 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سیلاب کے سبب 9 لاکھ 49 ہزار گھر ،7 لاکھ 19 ہزار سے زائد لائف اسٹاک سیلاب کی نظر ہوئے، 2 لاکھ 67 ہزار 719گھر ملیا میٹ، 3 ہزار 116 کلومیٹر شاہراہیں، 149 پُل سیلاب میں بہہ گئے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔