علی امین گنڈاپورنےپارٹی عہدوں پرنئی تقرریاں کردیں،نوٹیفکیشن جاری

علی امین گنڈاپورنےپارٹی عہدوں پرنئی تقرریاں کردیں،نوٹیفکیشن جاری
کیپشن: علی امین گنڈاپورنےپارٹی عہدوں پرنئی تقرریاں کردیں،نوٹیفکیشن جاری

ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے بطور پارٹی صوبائی صدر پارٹی عہدوں پر نئی تقرریوں کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق  وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے بطور پارٹی صوبائی صدر پارٹی عہدوں پر نئی تقرریوں کا فیصلہ کرلیا جس کا اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے،علی امین کی منظوری کے بعد  نذیر احمد عباسی ہزارہ ریجن کے صدر مقرر جبکہ نذیر احمد عباسی کو بابر سلیم سواتی کی جگہ ہزارہ ریجن کا صدر مقرر کردیا گیا ہے۔

 اعلامیہ کے مطابق تیمور سلیم سواتی سینیئر نائب صدر ہزارہ ریجن مقرر اور قلندر لودھی کی جگہ افتخار احمد خان ڈسٹرکٹ ایبٹ آباد کے صدر جبکہ سردار سعید احمد ضلعی جنرل سیکرٹری مقرر کردیے گئے۔

دونوں اعلامیے پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی جنرل سیکرٹری علی اصغر خان کے دستخط سے جاری کیے گئے ہیں۔

Watch Live Public News