امریکی سفارتکاروں کا دورہ مقبوضہ کشمیر، دو اہم کشمیری رہنماؤں کے استعفے آگئے

matto and bilal sh resigned
کیپشن: matto and bilal sh resigned
سورس: google

ویب ڈیسک : امریکی سفارتکاروں سے ملاقات کے بعد کشمیری رہنماؤں کے  استعفے آنےلگے،  مقبوضہ کشمیر کے ریاستی انتخابات سے فوری پہلے سری نگر کے سابق میئر اور جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے سرکردہ رہنما جنید عظیم مٹو  اور پی ڈی پی کے رہنما بلال احمد شیخ نے استعفا دیدیا۔

 انتخابات سے قبل ان استعفوں کو اہم قراردیا جارہا ہے ۔ یادرہے گذشتہ روز امریکی سفارتکاروں کے اعلی سطحی وفد نے جو ان دنوں مقبوضہ کشمیر کے دورے پر ہے سیاستدانوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کررکھا ہے ۔

 جنید مٹو نے حالیہ دنوں میں جن چیلنجوں کا سامنا کیا ہے ان کے بارے میں بتاتے ہوئے کہاکہ انہیں اپنے بات کرنے کے لیے منظم طریقے سے ستایا گیا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اقتدار کے سامنے سچ بولنا کبھی بھی آسان نہیں ہوتا لیکن نتائج سے قطع نظر یہ ضروری ہے۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ اس فیصلے سے ان کے وفادار حامیوں اور ٹیم کے ارکان کے لیے ان کے ساتھ کھڑا ہونا مشکل ہو جائے گا۔

اسمبلی انتخابات سے پہلے گاندربل میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے سینئر لیڈر بلال احمد شیخ 23 سال تک پارٹی سے وابستہ رہنے کے بعد پارٹی کی رکنیت سے مسعتفی ہونے کا اعلان کر دیا۔ بلال شیخ جو گاندربل ضلع کے لیے ضلع ترقیاتی کونسل ( ڈی ڈی سی) کے وائس چیئر پرسن کے عہدے پر بھی فائز رہنے کے علاوہ گاندربل کے حلقہ انچارج بھی تھے۔

بلال نے نمائندے سے بات کرتے ہوئے الزام لگایا کہ پارٹی کے چند سینئر لیڈر جن میں خاص طور سے عبدالرحمان وسیع اور نعیم اختر قابل ذکر ہیں، نے پارٹی کو ہائی جیک کر کے پارٹی کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔

یاد رہے کہ  امریکی سفارتکاروں کے تین رکنی وفد نے 10 سال کے وقفے کے بعد   مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے  اسمبلی انتخابات سے قبل سری نگر کا دورہ کیا۔

 بھارتی محکمہ خارجہ کے مطابق یہ دورے غیر معمولی نہیں ہیں ۔"

وفد میں منسٹر کونسلر برائے سیاسی امور گراہم مائر، فرسٹ سکریٹری گیری ایپل گارتھ اور پولیٹیکل کونسلر ابھیرام شامل تھے۔ انہوں نے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ اور سری نگر کے سابق میئر جنید عظیم مٹو سمیت کشمیر کے سیاسی رہنماؤں سے ملاقات کی۔

این ڈی ٹی وی  کے ذرائع کے مطابق "سرینگر میں سی آئی اے سٹیشن کے سربراہ گراہم مائر کی موجودگی اس بات کا اشارہ ہے کہ  پاکستان میں امریکی مفادات اور لداخ میں چینی موجودگی کے باعث امریک مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے ریاستی انتخابات کا باریک بینی سے مشاہدہ کر رہا ہے۔

نیشنل کانفرنس کے چیف ترجمان تنویر صادق نے کہا کہ وفد کی بات چیت میں جموں و کشمیر اور وسیع خطہ سے متعلق وسیع مسائل پر بات ہوئی۔ سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے خطے کے لیے امریکہ کی طرف سے جاری کردہ حالیہ ٹریول ایڈوائزری  کے معاملے کو بھی اٹھایا۔

یادرہےامریکا ان متعدد ممالک میں شامل ہے جنہوں نے ٹریول ایڈوائزری جاری کی ہے اور اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ جموں و کشمیر کا دورہ نہ کریں۔

Watch Live Public News