شدید بارشیں،تعلیمی ادارے بندکردیے گئے

شدید بارشیں،تعلیمی ادارے بندکردیے گئے
کیپشن: شدید بارشیں،تعلیمی ادارے بندکردیے گئے

ویب ڈیسک: بارشوں کے پیش نظر سندھ حکومت نے  لوکل اسکولز کو تعطیل کا اعلان کر دیا  جس کانوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جبکہ سندھ میں تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اختیار ڈپٹی کمشنر کو دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بارشوں کے پیش نظر سندھ حکومت نے  لوکل اسکولز کو تعطیل کا اعلان کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے  مطابق بارشوں سے متاثر علاقوں  میں اس کے مطابق تعطیل کی جائیں گی،مقامی سطح پر بارشوں  کو دیکھ کر اسکولز کھولنے یا بند رکھنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

دوسری جانب محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے کے تمام ضلعی ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ لکھ دیا۔ خط میں کہا گیا کہ بارشوں سے پیدا صورتحال میں تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اختیار ڈپٹی کمشنرز کو ہو گا۔

محکمہ تعلیم کے مطابق ڈپٹی کمشنرز تعلیمی اداروں میں تعطیل سے متعلق خود فیصلہ کر سکتے ہیں، ڈپٹی کمشنرز محکمہ تعلیم سے مشاورت کے بعد ضلع میں چھٹی کرانے کا مجاز ہو گا۔

فیصلہ سندھ بھر میں بارشوں سے پیدا صورتحال کے پیش نظر کیا گیا۔

Watch Live Public News