بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی پر عائد پابندی ختم

بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی پر عائد پابندی ختم

(ویب ڈیسک )  بنگلادیش کی عبوری حکومت کی جانب سے   جماعت اسلامی پر عائد پابندی ختم کردی گئی۔

بنگلادیشی میڈیا کا کہنا ہے کہ   جماعت اسلامی اور اسکے اسٹوڈنٹ ونگ پر سے پابندی ہٹانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ جس کے مطابق   جماعت اسلامی اور اسکے اسٹوڈنٹ ونگ کے کسی دہشتگرد سرگرمی میں ملوث ہونے کے ثبوت نہیں ملے۔ جماعت اسلامی کسی دہشت گرد سرگرمی میں ملوث نہیں۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ   جماعت اسلامی اور اسکے اسٹوڈنٹ ونگ پر پابندی کا حکم منسوخ کردیا گیا ہے۔   جماعت اسلامی پر سے پابندی ہٹانے کا فیصلہ فوری نافذالعمل ہوگا۔

خیال رہے کہ  بنگلادیش کی سابق وزیراعظم حسینہ واجد کی حکومت نے یکم اگست کو جماعت اسلامی پر پابندی لگائی تھی۔

Watch Live Public News