پی ٹی آئی کے جلسے کی جگہ تبدیل،کہاں ہوگا؟ نوٹیفکیشن جاری

پی ٹی آئی کے جلسے کی جگہ تبدیل،کہاں ہوگا؟ نوٹیفکیشن جاری

ویب ڈیسک: وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی مداخلت کے بعد جلسے کی جگہ تبدیل ،علی امین گنڈاپور نے اسلام آباد انتظامیہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔

تفصیلات کےمطابق جلسہ گاہ کی جگہ پر موجود فیصل امین کو علی امین نے جگہ کی تبدیلی سے آگاہ کیا،فیصل امین اور بلال اعجاز نے جلسہ گاہ سے سامان سمیٹنے کا حکم دے دیا ،جلسہ اب مویشی منڈی کے پاس گراونڈ میں جی ٹی روڈ کے قریب ہو گا ۔

پولیس کی بھاری نفری سنگجانی جلسہ گاہ پہنچے گئیں،مویشی منڈی سنگجانی اسلام آباد کے مقام پر جلسے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا،پاکستان تحریک انصاف کی قیادت اسلام آباد جلسہ گاہ پہنچ گئی ۔

سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا،ممبر اسمبلی زین قریشی شیخ اور وقاص اکرم اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان جلسہ گاہ پہنچ گئے۔

Watch Live Public News