عوام نے منتخب کیا تو آزاد کشمیر کی قسمت بدل دیں گے، وزیر اعلی مریم نواز کا جلسے سے خطاب

عوام نے منتخب کیا تو آزاد کشمیر کی قسمت بدل دیں گے، وزیر اعلی مریم نواز کا جلسے سے خطاب

(ویب ڈیسک)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ عوام نے منتخب کیا تو آزاد کشمیر کی قسمت بدل دیں گے۔

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مظفر آباد کے تمام بہن بھائیوں کو مریم نواز کا سلام،میں دل اور روح سے کشمیری ہوں۔کشمیری عوام کی دعاؤں اور نیک خواہشات کو کبھی نہیں بھلا سکتی۔آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کی حکومت ہوتی تو عوام کو مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر اور پاکستان کا رشتہ کبھی ختم نہیں ہوگا۔نوجوانوں کے ہاتھوں میں ڈنڈے تھمانے والے آپ کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے۔آزاد کشمیر میں تمام بڑے منصوبوں پر مسلم لیگ ن کی تختی لگی ہوئی ہے۔عوام نے منتخب کیا تو آزاد کشمیر کی قسمت بدل دیں گے۔عوام خود فیصلہ کریں کہ مسلم لیگ ن کی حکومت اور دیگر حکومتوں میں کیا فرق ہے۔نواز شریف اور مریم نواز جو وعدہ کرتے ہیں وہ پورا کرتے ہیں ۔

مریم نواز نے کہا کہ فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں میٹروبس منصوبے جاری ہیں ۔پنجاب کی ترقی پورے ملک میں اپنی مثال آپ ہے۔کشمیر کے بچوں کو مفت تعلیم کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔پنجاب کے 40 شہروں میں گرین الیکٹرک بس چلا رہے ہیں ۔طلباء اور بزرگوں کیلئے گرین بس کا سفر فری ہے۔مظفر آباد کیلئے 10 الیکٹرک بسوں کا تحفہ لے کر آئی ہوں۔15 موبائل ہسپتال کشمیری عوام کو صھت سہولتیں فراہم کریں گے۔

وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت پنجاب میں 2 لاکھ گھر بن چکے ہیں ۔اپنی چھت اپنا پروگرام آزاد کشمیر میں بھی لائیں گے۔ستھرا پنجاب کی طرح ستھرا آزاد کشمیر بھی ہونا چاہیئے۔پنجاب میں 2 سال میں 40 ہزار کلو میٹر نئی سڑکیں بنی ہیں ۔آزاد کمشیر کے 400 بچوں کا لاہو میں مفت علاج کیا گیا۔آزاد کشمیر کے 2 ہزار طلباء کو ہونہار سکالر شپ دیں گے۔نوجوانوں کو لیپ ٹاپ اور الیکٹرک بائیک بھی فراہم کریں گے۔آزاد کشمیر کے نوجوانوں کو کاروبار کیلئے بلاسود قرض دیں گے۔

Watch Live Public News