فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی ، نگران وزیر اعظم کانئے سال کی تقاریب پر پابندی کااعلان

فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی ، نگران وزیر اعظم کانئے سال کی تقاریب پر پابندی کااعلان
اسلام آباد: نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے نئے سال کی تمام تقاریب پر پابندی لگا دی۔ نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے خصوصی پیغام میں کہا کہ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرئیلی افواج کے بریت سے 21 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں بڑی تعداد معصوم بچوں کی ہیں جن کی تعداد 9 ہزار ہوچکی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اسرائیلی بربریت روکنے کیلئے پاکستان نے دنیا کے ہر فورم پر مظلوم فلسطینیوں کیلئے آواز اٹھائی ہے،پاکستان فلسطینی بہن بھائیوں کی مدد کیلئے امداد سامان کی دو کھیپ بھجوا چکا ہے جبکہ تیسری کھیپ بھی جلد بھجوائی جا رہی ہے۔ انوار الحق کاکڑ نے خصوصی پیغام میں کہا کہ فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے حکومت پاکستان کی طرف سے نئے سال کے حوالے سے کسی بھی قسم کی تقریب کے انعقا د پر مکمل پابندی ہوگی۔ انہوں نے پاکستانیوں سے گزارش کی کہ فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں اور نئے سال کے آغاز پر سادگی کو ملخوظ خاطر رکھیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔