بلے کا نشان واپس کرنیکا فیصلہ الیکشن کمیشن پر حملے کے مترادف ہے، شہباز شریف

بلے کا نشان واپس کرنیکا فیصلہ الیکشن کمیشن پر حملے کے مترادف ہے، شہباز شریف
کراچی : صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ الیکشن کمیشن پر حملے کے مترادف ہے، پشاور ہائیکورٹ ایک صوبے کی عدالت ہے وہ پورے ملک کا فیصلہ کیسے دی سکتی ہے۔ سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شاندار استقبال پر کارکنان کا شکر گزار ہوں، آج یہاں صوبہ سندھ میں حاضر ہوا ہوں۔ شہباز شریف نے کہا کہ ن لیگ میں شمولیت کرنے والوں کو خوش آمدید کہتا ہوں۔نواز شریف کی زندگی سیاسی قربانیوں سے بھری ہوئی ہے، ترقی وخوشحالی کے سفر میں سب کو ساتھ لیکر چلیں گے۔ سابق وزیر اعظم نے کہا کہ الیکشن میں ہار جیت اللہ کے ہاتھ میں ہے، ہم نے محنت کرنی ہے، کوشش اور محنت ہمارا بنیاد فرض ہے، انتخابات میں کامیابی کیلئے بھرپور محنت کرینگے۔ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے پریس کانفرنس میں کہا کہ بلے کا نشان واپس کرنے کا فیصلہ الیکشن کمیشن پر حملے کے مترادف ہے، پشاور ہائیکورٹ ایک صوبے کی عدالت ہے وہ پورے ملک کا فیصلہ کیسے دی سکتی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔