ویب ڈیسک:(محمدساجد) فواد چودھری نے کہا عمران خان کے پاس زیادہ آپشنز نہیں ہیں، اصل پی ٹی آئی بھی موجود نہیں ہے، ہم چاہتے ہیں وہ یہ لڑائی جیتیں ہم اُن کے ساتھ ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نجی پبلک نیوز چینل کے پروگرام ’ اِن سائٹ ‘ میں بات کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ اب صرف عمران خان ہیں اور لوگ ہیں درمیان میں پارٹی موجود نہیں۔
پروگرام کےمیزبان نے سوال کیا آپ کی پی ٹی آئی میں واپسی کب ہوگی؟ کیا کوئی بانی پی ٹی آئی نے پیغام بھیجا اس حوالے سے؟
جواب دیتے ہوئے فوادچودھری کا کہنا تھا کہ ان کی اس سلسلے میں کوئی بات نہیں ہوئی، ہم اُن کے ساتھ ہیں چاہتے ہیں وہ لڑائی جیتیں، باہر آجائیں گے تب دیکھ لیں۔
تحریک انصاف کے وکلا پر الزام لگاتے ہوئے کہا زیادہ تر وکلا فراڈیے ہیں اور اپنا ذاتی مفاد چاہتے ہیں، مختلف عہدے لے کر بیٹھ گئے ہیں، کیسوں میں پیسے الگ سے لے رہے ہیں، ان میں زیادہ تر لوگ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ نہیں ہیں، وہ عمران خان کو جیل میں رکھنا چاہتے ہیں تاکہ اُن کی سیاست چلتی رہے۔