بھارتی جیل میں16 برس سے قیدپاکستانی کی رہائی کی تیاریاں

Pakistani National Arrested on Espionage Charges Set to be Released From UP Jail After 15 Years
کیپشن: Pakistani National Arrested on Espionage Charges Set to be Released From UP Jail After 15 Years
سورس: google

 ویب ڈیسک  : 16 برس سے بھارتی جیل میں قید وبند کی صعوبتیں کاٹنے والے پاکستانی  اورکراچی کے رہائشی محمد مسروف عرف منصور احمد رہائی کا  پروانہ  مل گیا ہے، 50 سالہ مسروف کو 7 فروری کو گورکھپور ڈسٹرکٹ جیل سے رہا کیا جائے گا۔

34 سال کے مسروف کو 2008 میں بہرائچ کے نیپال بارڈر سے غیر قانونی طور پر   بھارت میں داخل ہونے اور جاسوسی کا الزام  لگا کر گرفتار کرلیا گیا تھا ۔  لیکن بھارت کی ہائی کورٹ نے اسے مسترد کرتے ہوئے صرف امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی کا مجرم قرار دیا تھا۔

 ہائیکورٹ نے مسروف کی رہائی کا حکم بھی ایک سال پہلے  بھی دیا گیا تھا تاہم تکنیکی وجوہات کی بنا پر یہ عمل پورا نہیں ہو سکا تھا۔ اب وزارت داخلہ کی جانب سے احکامات ملنے کے بعد اسے رہائی کے بعد بہرائچ سے دہلی اور پھر اٹاری بارڈر کے ذریعے پاکستان حوالگی کے انتظامات کئے جا رہے ہیں۔

گورکھپور ڈسٹرکٹ جیل کے سپرنٹنڈنٹ اے کے کشواہا کے مطابق وزارت خارجہ کی طرف سے نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا ہے مسروف کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ وہ گھر واپسی پر ان کا استقبال کرنے کیلئے تیار ہیں۔

محمد مسروف نے 16 سال  مختلف بھارتی جیلوں میں گزارے۔ سزا کے دوران انہیں بہرائچ سے بنارس جیل بھیج دیا گیا تھا۔ وہ گزشتہ 10 سال سے گورکھپور جیل میں قید رہے۔

Watch Live Public News