بھارت سیکیورٹی نہیں دے سکتا تو ورلڈ کپ کہیں اور منتقل کیا جائے، احسان مانی

بھارت سیکیورٹی نہیں دے سکتا تو ورلڈ کپ کہیں اور منتقل کیا جائے، احسان مانی

لاہور(پبلک نیوز) چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا ہے کہ آئی سی سی حکام سے  بھارت میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ویزوں اور سیکیورٹی کی تحریری ضمانت مانگی ہے، اگر گارنٹی نہ ملی تو  ٹی 20 ورلڈ کپ کو کہیں اور منتقل کیا جائے، بھارت میں ویزوں اور کورونا کے مسائل درپیش ہیں۔

چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز کے بورڈز کے ممبران کا اعلان ہو گیا ہے، بورڈز سب سے پہلے اپنے چیف ایگزیکٹو کا تقرر کریں گے، یکم مارچ سے کلب کی رجسٹریشن شروع ہو جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایشیاء کپ گزشتہ سال ملتوی ہوا، اس سال بھی ناممکن دکھائی دے رہا ہے، آئی سی سی ٹیسٹ چیمپین شپ کے فائنل کے باعث اس سال بھی ایشیا کپ نہیں ہو گا۔

پریس کانفرنس کے دوران چیئرمین پی سی بی نے سی ای او وسیم خان سے اختلافات کی تردید کر دی، انکا کہنا تھا کہ اختلافات کی خبریں پتہ نہیں کہاں سے آتی ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔