اٹلی کی بہترین ہیوی بائک صرف پاکستان میں

energica motor bike
کیپشن: energica motor bike
سورس: google

ویب ڈیسک : اٹلی کی سپر سپورٹ الیکٹرک موٹر سائیکل بنانے والی پہلی کمپنی اینرجیکا نے پاکستان خصوصاً اسلام آباد میں بھی اپنی دلکش موٹر سائیکلوں کی رینج متعارف کروا دی ہے۔

ین الاقوامی کمپنیاں اکثر پہلے انڈیا اور پھر پاکستان کا رخ کرتی ہیں لیکن اس بار نہیں

یہ موٹر سائیکل شوقین افراد کے لیے ہیں ہر خاص و عام کے لیے نہیں۔ ان کو دیکھ کر ان پر دل تو فورا آ جاتا ہے لیکن ان کی قیمتیں معلوم کرنے پر جیب چھوٹی معلوم ہوتی ہے۔

پاکستان میں جس طرح سے اٹلی میں بنی ویسپا سکوٹر اور رکشوں کا اب تک نام اور تقلید ہے اسی امید کے ساتھ اٹلی کے موڈینا علاقے میں قائم اس کمپنی نے پاکستان کو ترجیع دی ہے۔ 

 موڈینا بین الاقوامی سطح پر موٹر سپورٹس کی دنیا میں ایک بڑا نام ہے اور اپنی جدید ترین ٹیکنالوجیز کے لیے ایک بہترین مرکز ہے۔ یہیں دنیا کی مہنگی ترین گاڑیوں میں سے ایک فراری کا بھی مرکز قائم ہے۔ 

پاکستان میں آج کل مہنگی گاڑیوں کے بعد اب نوجوانوں میں مہنگی ’ہیوی بائیکس‘ رکھنے کے شوق میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ ملک میں کیی برینڈز کی ہیوی بائیکس دستیاب ہیں لیکن الیکٹرک ساخت میں یہ پہلی ہیوی بائیک ہے۔

 اگر بات کی جائے اینر جیکا الیکٹرک بائیک کی تو اس کی قیمت سن  کر ایک دفعہ تو ہوش اڑ جاتے ہیں ۔ ڈیڑھ کروڑ مالیت کی  اینرجیکا موٹربائیک ایک چارج میں 400کلومیٹر کا فاصلہ طے کرسکتی ہے ۔

 جبکہ سپر فاسٹ چارجنگ کی بدولت یہ محض 40 منٹ میں 75فیصد بیٹری چارجنگ کی صلاحیت رکھتی ہے ۔

 اینرجیکا موٹر کمپنی کے سی ای او لیویا سیولینی  کے مطابق کہ ’2022 کے دوران ہماری صنعتی سرگرمی نے تقریبا ہر ایک ملک میں مستقل اور دھماکہ خیز ترقی دیکھی ہے جہاں ہم اپنی بائیکس  فروخت کر رہے ہیں ۔

ہمارا سیلز نیٹ ورک اب دنیا بھر میں 120 سے زیادہ سیلز پوائنٹس تک پہنچ گیا ہے اور اب بھی بڑھ رہا ہے۔ ہم نے اینرجیکا موٹر کمپنی کا ایک نیا بزنس یونٹ اینرجیکا انسائڈ تشکیل دیا ہے جو ای موبلٹی کے لیے جدید حل کی ترقی کے لیے وقف ہے۔