بھارت کی ریاستی اسمبلی میں’’ پاکستان زندہ باد’’ کے نعرے 

NASIR HUSSAIN
کیپشن: NASIR HUSSAIN
سورس: google

 ویب ڈیسک :وزیراعلی کرناٹک سدا رمیا نے کہا ہے کہ اگر راجیہ سبھا کے انتخابات کے دوران پاکستان زندہ باد کے نعرے بلند کئے جانے کا الزام درست ثابت ہوا تو سخت ترین کارروائی کی جائے گی ۔  ٹی وی چینلز کی ویڈیوز فرانزک کے لئے بھیج دی گئی ہے۔

 وفاق میں برسراقتدار ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی نے کرناٹک اسمبلی کے باہر احتجاج کیا اور الزام لگایا تھا کہ کانگریس کے حامیوں نے منگل کو راجیہ سبھا انتخابات میں ان کے امیدوار سید ناصر حسین کی جیت کے بعد ' پاکستان زندہ باد' کے نعرے لگائے۔

 یادرہے  بنگلورو سٹی پولیس نے  واقعہ کا ازخود مقدمہ درج کرلیا تھا جبکہ  کہ بی جے پی نے بھی اس حوالے سے ودھانا سودھا پولیس اسٹیشن میں باضابطہ شکایت درج کرائی ہے۔

 کرناٹک کے وزیرداخلہ جی پرمیشور کاکہنا ہے کہ بنگلور پولیس نے ٹی وی چینلز سے اکٹھے کی جانیوالی ویڈیو فوٹیج  کومزید تحقیقات کے لیے فارنزک سائنس لیبارٹری (FSL) کو بھیج دیاا ہے۔ 

 دوسری طرف  نومنتخب رکن پارلیمنٹ سید ناصر حسین نے بی جے پی کے الزامات کی تردید کی ہے اور کہا  ہے کہ ان کے  حامیوں نے "ناصر صاحب زندہ باد" کے نعرے لگائے تھے۔ 

 ان کا کہنا تھا کہ گھر واپس جاتے ہوئے ایک میڈیا ہاؤس سے فون آیا کہ کسی نے فلاں فلاں نعرہ لگایا۔ میں ان لوگوں کے بیچ میں تھا اور ایسا کوئی نعرہ کبھی نہیں سنا۔  انہوں نے اپیل کی کہ پولیس کو معاملے کی تحقیقات کرنے دیں۔

Watch Live Public News