پی ٹی آئی نے اسد قیصر کو پارٹی کے سیاسی امور سے متعلق فیصلے کرنے سے روک دیا

پی ٹی آئی نے اسد قیصر کو پارٹی کے سیاسی امور سے متعلق فیصلے کرنے سے روک دیا

(ویب ڈیسک )  پاکستان تحریک انصاف نے سپیکر کے پی اسمبلی کیلئے عاقب اللہ کی نامزدگی واپس لینے کے بعد بعد ان کے بھائی اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو پارٹی کے سیاسی امور سے متعلق فیصلے کرنے سے روک دیا ہے۔

ذرائع  نے دعویٰ کیاہے کہ پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کے بھائی عاقب اللہ کوسپیکر کیلئے نامزدگی سے ہٹانے کا فیصلہ عمر ایوب اور بیرسٹر گوہر کے شدید ردعمل کے بعد آیا۔

عمر ایوب نے عاقب اللہ کی جگہ بابر سلیم سواتی کو سپیکر کیلئے نامزد کرنے کا اعلان کیا جبکہ اس حوالے سے ذرائع کا بتانا ہے کہ بابر سلیم کی تعیناتی کا فیصلہ عمر ایوب کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات میں کیا گیا۔

چند روز قبل اسد قیصر نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی کیلئے عاقب اللہ اور وزیراعظم کیلئے عمر ایوب کی نامزدگیوں کا اعلان کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق اب پی ٹی آئی نے اسد قیصر کو سیاسی امور سے متعلق فیصلوں سے بھی روک دیا گیا، موجودہ سیاسی کمیٹی کو مذاکرات، حکومت سازی سے متعلق روابط سے روک دیا گیا۔ بیرسٹر گوہر اور عمر ایوب سیاسی جماعتوں کے روابط سے متعلق کمیٹی کے ناموں کا فیصلہ کریں گے، پارٹی کے حتمی فیصلوں کی منظوری عمر ایوب اور بیرسٹر گوہر دیں گے۔