قیصرہ الہیٰ نے این اے 64 کے نتائج کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

قیصرہ الہیٰ نے این اے 64 کے نتائج کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

(ویب ڈیسک) پرویز الہٰی کی اہلیہ قیصرہ الہی نے  این اے 64 کے نتائج کو سپریم کورٹ آف پاکستان  میں چیلنج کردیا ۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ  این اے 64 سے کامیاب امیدوار کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دیا جائے،  قیصرہ الہی کو انتخابات میں کامیاب امیدوار ڈکلئیر کیا جائے  اور انتخابی رزلٹ فارم 45 کے مطابق جاری کیا جائے ۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ  درخواست گزار کے انتخابی عمل میں مختلف اقدامات کے ذریعے رکاوٹیں کھڑی  کی گئیں، میرے پاس تمام فارم 45 موجود ہیں، فارم 45 کے مطابق مجھے 161976 ووٹ  ملے جبکہ کامیاب قرار دئیے گئے امیدوار نے صرف 30721 ووٹ لئے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ  درخواست گزار کو فارم 47 کی تیاری کے وقت آر او آفس میں جانے نہیں دیا گیا، میڈیا سے میری ہار کا معلوم ہوا، الیکشن کمیشن نے میری درخواست پر میری موجودگی میں آر اوکو انتخابی نتائج تیار کرنے کی ہدایت کی، آر او کے پاس موجود فارم 45 ہمارے فارم 45 سے مختلف تھے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے  کہ  اسی دوران آر او نے دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کردیا، الیکشن کمیشن نے بھی اس حوالے سے دی گئی درخواست کو مسترد کردیا ہے۔