پی ٹی آئی کا آئی ایم ایف کو خط ، بیل آؤٹ پیکج میں سیاسی استحکام مدنظر رکھنے کی درخواست

پی ٹی آئی کا آئی ایم ایف کو خط ، بیل آؤٹ پیکج میں سیاسی استحکام مدنظر رکھنے کی درخواست

(ویب ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف  ( پی ٹی آئی )نے عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) کو خط لکھ دیا ہے۔

غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق پی ٹی آئی نے خط میں آئندہ بیل آؤٹ پیکیج کےوقت پاکستان کےسیاسی استحکام کو مدنظررکھنے کی درخواست کی ہے۔ خبرایجنسی نے پاکستان تحریک انصاف کے دو اعلیٰ ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے۔

  پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نےعالمی مالیاتی ادارے کو خط بھیج دیا ہے اور خط میں بانی پی ٹی آئی نے اپنا مؤقف واضح کیا ہے۔ پی ٹی آئی ذرائع  نے بتایا ہے کہ  خط کی مزید تفصیلات عوامی سطح پر بتائی جائیں گی۔ 

خبر ایجنسی  کا کہنا ہے کہ   آئی ایم ایف نےخط کے حوالے سے بھیجی گئی ای میل کا جواب نہیں دیا۔

 خیال رہے کہ گزشتہ دنوں عمران خان نے آئی ایم ایف کو خط لکھے جانے کی تصدیق کی تھی اور اڈیالا جیل کے کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا تھاکہ آئی ایم ایف کو خط لکھ دیا ہے، آج خط چلا گیا ہو گا۔

 ان کا کہنا تھا کہ اگر ایسے حالات میں ملک کو قرضہ ملا تو قرضے کو واپس کون کرے گا، اس قرض سے غربت بڑھے گی، جب تک سرمایہ کاری نہ ہو قرض بڑھتا چلا جائے گا۔

Watch Live Public News