پنجاب کےنئے وزراءکے نام شارٹ لسٹ،کون کون شامل ؟

پنجاب کےنئے وزراءکے نام شارٹ لسٹ،کون کون شامل ؟
کیپشن: پنجاب کےنئے وزراءکے نام شارٹ لسٹ،کون کون شامل ؟

ویب ڈیسک: پنجاب  کابینہ کی توسیع کا معاملہ، پنجاب کابینہ میں شمولیت کے لیےسینئر اور جونئیر ارکان اسمبلی نے لابنگ تیز کردی۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہناہے کہ پنجاب  کابینہ میں بطور وزیر ، معاون خصوصی اور ایڈوائزر کی تعیناتی کے لیے ارکان اسمبلی کوشاں،مسلم لیگ ن کی قیادت نے ازسر نو مشاورت شروع کردی،صوبائی کابینہ میں شمولیت میاں نواز شریف کی صوابدید پر منحصر ہوگی۔

ذرائع کا کہناہےکہ سربراہ مسلم لیگ ن نواز شریف نےاضلاع کے ارکان اسمبلی سے الگ الگ ملاقاتوں کا راؤنڈ مکمل کیا،سربراہ مسلم لیگ ن نواز شریف نے ملاقاتوں میں پارٹی رہنماؤں کو پنجاب کابینہ کی توسیع کا گرین سگنل دیا، پنجاب کابینہ میں دس وزراء کا اضافہ ممکن ہے،کابینہ میں شامل ہونے والوں میں اکثریت جنوبی پنجاب سے ہوگی۔

ذرائع کا کہناہےکہ نواز شریف اور مریم نواز ڈویژنل سطح پر اراکین اسمبلی سے ملاقاتوں میں نام شارٹ لسٹ کیے گئے،سینئر ترین رکن اسمبلی بیگم ذکیہ شاہنواز، افتخار حسین چھچھڑ،کرنل ریٹائرڈ ایوب گادھی، رانا محمد ارشد ،چودھری شیر علی خان ،ملک اسد کھوکھر، شعیب صدیقی صوبائی کابینہ کے ممبرز کی دوڑ میں  شامل ہیں۔

Watch Live Public News