نجی یونیورسٹی میں ہنگامہ آرائی، پولیس کی جانب سے سٹوڈنٹس کی گرفتاریاں

نجی یونیورسٹی میں ہنگامہ آرائی، پولیس کی جانب سے سٹوڈنٹس کی گرفتاریاں

لاہور (پبلک نیوز) نجی یونیورسٹی میں ہنگامہ آرائی کا معاملہ شدت اختیار کر گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے غنڈہ گردی پھیلانے والے عناصر اور طلبہ سیمت دیگر نامعلوم افراد کو گرفتار کرنا شروع کر دیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق لاہور اینٹی رائٹ فورس کی بھاری نفری یونیورسٹی کے باہر پہنچ گئی۔ پانچ گھنٹوں کے بعد یونیورسٹی کے دونوں گیٹ کلئیر کروا لیے گے۔ ڈی آئی جی آپریشنز اور ایس ایس پی آپریشنز خود موقع پر موجود رہے۔

ذرائع کے مطابق ناقص حکمت عملی کے باعث ایس پی صدر حفیظ الرحمٰن بگٹی کی جانب سے سرزنش کی گئی۔ ایس پی صدر نے ناقص کارکردگی پر ڈی ایس پی کی بھی سرزش کی۔ اعلیٰ افسران کی طرف سے ایس پی صدر اور مقامی ڈی ایس پی کو بھی سرزش کا سامنا کرنا پڑا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔