ویب ڈیسک:موسم کی صورتحال کے بارے میں محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد رہے گا تاہم چترال، دیر، سوات، کوہاٹ ،بنوں اور ڈی آئی خان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
پنجاب صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، مری اور گلیات میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔
راولپنڈی، اٹک، جہلم ، گجرات سیالکوٹ، ناروال اور گردونواح میں ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے، قصور،لاہور، گوجرانوالہ،جھنگ،سرگودھا، میں مطلع جزوی ابرٓلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر بونداباندی کا امکان ہے۔
بلوچستان صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔ تاہم کوئٹہ، زیارت، چمن، بارکھان اور مکران کے ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
سندھ صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا جیکب آباد، حیدرآباد، موہنجوداڑو، سکھر، کشمور اور پڈعیدن میں دھند/سموگ چھائی رہنے کا امکان ہے، کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اورمطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ میں چند مقا مات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور شمالی اضلاع میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے تاہم کوئٹہ ،ژوب،زیارت،چمن ،بارکھان اور مکران کے ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برف باری بھی کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، قلات میں کم سے کم درجہ حرارت 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، سبی میں کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
نوکنڈی میں کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، تربت میں کم سے کم درجہ حرارت 18ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ بلوچستان کے ساحلی علاقوں جیوانی میں 13 اور گوادر میں 15 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔