پنجاب میں نمونیاکا راج،مزید 18 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں نمونیاکا راج،مزید 18 بچے دم توڑ گئے
کیپشن: پنجاب میں نمونیاکا راج،مزید 18 بچے دم توڑ گئے

ویب ڈیسک: پنجاب میں نمونیا سے اموات کا سلسلہ جاری ہے، محکمہ صحت پنجاب کے مطابق چوبیس گھنٹے میں مزید 18 بچے نمونیا دم توڑ گئے۔

محکمہ صحت کے مطابق نمونیا سے جاں بحق بچوں کی عمریں پیدائش سے 4 سال کے درمیان ہے۔ فیصل آباد سے چار، راولپنڈی سے چار، لاہور سے تین اور بہاولپور اور گوجرانوالہ سے دو دو بچے جاں بحق ہوئے، جبکہ صادق آباد، شیخوپورہ اور راجن پور سے ایک ایک بچہ دم توڑ گیا۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 869 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ لاہورسے چوبیس گھنٹے میں 177 مریض نمونیا میں مبتلا ہوئے۔

صوبے میں رواں برس کے پہلے مہینے میں ہی 14٫530 بچے نمونیہ کا شکار ہوئے۔

نمونیا نے سات روز کے دوران 78 پھولوں کی زندگی نگل لی، رواں برس اب تک 258 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔

Watch Live Public News