روزانہ کتنے گھنٹے سونا صحت کیلئے مفید ثابت ہوسکتا ہے؟

روزانہ کتنے گھنٹے سونا صحت کیلئے مفید ثابت ہوسکتا ہے؟
کیپشن: sleep's time
سورس: web desk

ویب ڈیسک: روزانہ سونے، بیٹھنے، کھڑے رہنے اور جسمانی طور پر سرگرم رہنے کے لیے کتنے گھنٹے مثالی ہوتے ہیں؟اس کا جواب آسٹریلیا میں ہونے والی ایک تحقیق میں سامنے آیا ہے۔

Swinburne یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کی اس تحقیق میں یہ بتایا گیا کہ اچھی صحت کے لیے 24 گھنٹوں میں بیٹھنے، سونے، کھڑے رہنے اور جسمانی طور پر سرگرم رہنے کا دورانیہ کتنا ہونا چاہیے۔اس تحقیق میں 2 ہزار سے زائد افراد کو شامل کیا گیا تھا اور ان کے بیٹھنے، سونے، کھڑے رہنے اور ورزش جیسے رویوں کا تجزیہ کیا گیا۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ بیٹھنے کے لیے روزانہ 6 گھنٹے، کھڑے رہنے کے لیے 5 گھنٹے 10 منٹ، سونے کے لیے 8 گھنٹے 20 منٹ، ہلکی پھلکی جسمانی سرگرمیوں کے لیے 2 گھنٹے 10 منٹ جبکہ معتدل سے سخت جسمانی سرگرمیوں کے لیے 2 گھنٹے 10 منٹ کا وقت مثالی ہوتا ہے۔

ہلکی پھلکی جسمانی سرگرمیوں میں گھر کے کام جبکہ سخت جسمانی سرگرمیوں میں تیز رفتاری سے چہل قدمی یا جم میں ورزش وغیرہ کو شامل کیا جا سکتا ہے۔

محققین نے بتایا کہ دن بھر کے دوران مختلف سرگرمیوں کے لیے مختص کیا جانے والا وقت صحت کے لیے اہم ہوتا ہے۔