(ویب ڈیسک)سینیئرصحافی ارشاد بھٹی نے کہا کہ یہ ملک منشوروں کا قبرستان ہے، وعدوں، دعووں کا قبرستان ہے، پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے 1988 کے بعد کے پاکستان کو تباہ کردیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق ایک نجی نیوز چینل کے پروگرام میں سینیئر صحافی ارشاد بھٹی نے مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے منشور پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو خودساختہ بڑے ہم پر مسلط ہیں وہ جانتے ہیں کہ ہم جوابدہ نہیں ہیں،، ن لیگ نے اپنے منشور میں نیب کے خاتمے کی بات کی اور پھر عوام کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا ہے، نواز اور شہباز دونوں پہلے بھی ایسا کرچکے ہیں کیونکہ جنوبی صوبہ دونوں نے بنانا تھا.
ارشاد بھٹی نے کہا کہ وہ پاکستان جس نے کبھی جرمنی کو قرضہ دیا، وہ پاکستان جس کی زکوة ایک عرب ملک کو جاتی تھی، وہ پاکستان جو کبھی امریکہ اور چین کی ملاقاتیں کرایا کرتا تھا، پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے 1988 کے بعد کے پاکستان کو تباہ کردیا ہے۔ ہمارے ملک کو بھکاری بنایا دیا ہے، کشکوللستان انہوں نے بنایا۔
پیپلزپارٹی کے منشور پر سوال کرتے ہوئے سینیئر صحافی نے کہا کہ لاڑکانہ میں لوگوں کو روٹی ،کپڑا اور مکان مل چکا ہو تو بتائیں؟ بھٹو نے جو بیچا تھا وہی بلاول بیچ رہے ہیں، بلاول کہہ رہے تنخواہیں ڈبل کرونگا، 3 سو یونٹ مفت بجلی دونگا، 30 لاکھ گھر بنادونگا، وہ بتائیں کدھر سے پیسے آئیں گے؟انکی ایک بات ٹھیک لگی وہ بھی پنجاب میں تحریک انصاف کے ووٹ بینک حاصل کرنے کیلئے کی کہ وہ انتقامی سیاست کو دفن کردینگے حالانکہ وہ ایسی سیاست کا حصہ رہے ہیں
سینیئر صحافی نے مزید کہا کہ اگر بلاول نے 1کروڑ نوکریاں، 30 لاکھ گھر اور تنخواہیں ڈبل کردیں تو ارشاد بھٹی 5 دن وہ لباس پہنے گا جس کے ایک طرف تیر اور دوسری طرف شیر کا نشان ہوگا۔