ویب ڈیسک: پاک فوج کی جانب سے شمالی وزیرستان میں کرکٹ پریمیئر لیگ اور فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔
شمالی وزیرستان میں کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کے لیے پاک فوج کی جانب سے فٹ بال اور کرکٹ کے ٹورنامنٹس کا انعقاد کیا گیا۔
نشان حیدر فٹ بال ٹورنامنٹ میں شمالی وزیرستان، بنوں اور لکی مروت سے 24 ٹیموں نے شرکت کی۔ شمالی وزیرستان کرکٹ پریمیئر لیگ میں کل 17 ٹیموں نے حصہ لیا۔ ٹورنامنٹس کے اختتام پر مہمان خصوصی نے ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔
ٹورنامنٹس نے بڑی تعداد میں علاقے کے نوجوان کھلاڑیوں کی شرکت کو یقینی بنایا گیا۔ شمالی وزیرستان کی عوام نے ان ٹورنامنٹس کے انعقاد پر پاک فوج کا بھرپور شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں بھی ایسے کھیلوں کے مقابلے منعقد کروانے کی خواہش کا اظہار کیا۔