ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلا ٹی 20، پاکستانی ٹیم میں 3تبدیلیاں

ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلا ٹی 20، پاکستانی ٹیم میں 3تبدیلیاں
ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کے لیے قومی ٹیم میں تین تبدیلیاں، صہیب مقصود، عماد وسیم اور محمد حسنین کی جگہ شرجیل خان، اعظم خان اور محمد وسیم جونیئر فائنل الیون میں شامل۔ قومی کرکٹ ٹیم میں کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، شرجیل خان اور محمد حفیظ سمیت فخر زمان، اعظم خان، شاداب خان اور حسن علی بھی فائنل الیون میں شامل ہیں۔ محمد وسیم جونیئر آج انٹرنیشنل ٹی ٹونٹی کرکٹ میں اپنا ڈیبیو کریں گے۔ شاہین شاہ آفریدی اور عثمان قادر بھی اسکواڈ میں شامل ہیں جبکہ محمد نواز، فہیم اشرف، سرفراز احمد اور حارث رؤف فائنل 15 کا حصہ ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔