لاہور کے مختلف مقامات پر بارش جاری

لاہور کے مختلف مقامات پر بارش جاری
لاہور ( پبلک نیوز) شہر کے مختلف مقامات پر بارش جاری ہے۔ ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز نے واسا متحرک، چوکس اور ہر وقت تیار رہنے کی خصوصی ہدایات جاری کر دیں۔ ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز کا کہنا ہے کہ محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی پر عملے کو پیشگی الرٹ رکھا گیا۔ بارشی پانی کی مکمل نکاسی تک افسران اور عملہ فیلڈ میں رہےگا۔ تمام ڈسپوزل اسٹیشنز مکمل فعال اور جرنیٹرز کو اسٹینڈ بائے رکھا گیا۔ یاد رہے کہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں گزشتہ رات ہونے والی بارشوں سے ای الیون کا علاقہ جل تھل ہو گیا۔ اس دوران دو افراد جاں بحق بھی ہو گئے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔