پبلک نیوز ہیڈلائنز،رات12بجے،29 جولائی 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز،رات12بجے،29 جولائی 2021
ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کے لیے قومی ٹیم میں تین تبدیلیاں، صہیب مقصود، عماد وسیم اور محمد حسنین کی جگہ شرجیل خان، اعظم خان اور محمد وسیم جونیئر فائنل الیون میں شامل حکومت کی جانب سے پاکستان بھر کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاں مزید نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے باقاعدہ اعلان کر دیا وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے براستہ سڑک ملتان جاتے ہوئے 8گھنٹوں میں 6 شہروں کے طوفانی دورے کیے۔ و زیر اعلی عثمان بزدار نے ستگھرہ، اوکاڑہ، ساہیوال، چیچہ وطنی، میاں چنوں اور خانیوال کے دورے کیے۔ شہروں کی صورتحال کا جائزہ لے کر انتظامیہ کو صفائی، ترقیاتی منصوبوں اور دیگر امور کے بارے میں مو قع پر ہدایات جاری کیں شہر کے مختلف مقامات پر بارش جاری ہے۔ ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز نے واسا متحرک، چوکس اور ہر وقت تیار رہنے کی خصوصی ہدایات جاری کر دیں پاکستان میں ایسے ایسے گوہر نایاب ہیں جن کی مثال دنیا کے کسی کونے میں نہیں ملتی۔ 10 سالہ ننھی ہانیہ منہاس بھی ان میں سے ایک ہیں جنھوں نے ایشن ٹینس چپمئن شپ جیت کر اپنے ملک کا نام روشن کر دیا ہے

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔