پاکستان کے سپر اسٹار ہمایوں سعید نے بھی اب ٹک ٹاک پر انٹری کر دی ہے،اور ان کے مداح اداکار کے اس اقدام سے بے پناہ خوش ہیں۔ ہمایوں سعید کا شمار پاکستان کے ایسے منجھے ہوئے اداکاروں میں ہوتا ہے جن کے متعدد ڈرامے مقبول ہوئے. ان میںسے سرفہرست ڈرامہ ‘میرے پاس تم ہو’ ہے. انہوں نے بھی اب ٹک ٹاک پلیٹ فارم پر تصدیق شدہ اکاؤٹ کے ذریعے شمولیت اختیار کی ہے. جس کے بعد اُن کے فالوورز کی تعداد نہایت تیزی سے 50,000سے زائد ہوگئی ہے۔ 50 سالہ اداکار نے اپنے تاثرات کچھ ان الفاظ میں بیان کئے کہ مجھے اس پلیٹ فارم کی جو بات بہت پسند ہے وہ یہ کہ اس نے پورے ملک کو تفریح کے بندھن کے ذریعے یکجا کر دیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے ٹک ٹاک پر جو تخلیق کے مظاہرے دیکھے ہیں وہ اپنی مثال آپ ہیں اور تفریح کا ایک نہ ختم ہونے والا ذریعہ ہیں۔ خیال رہے کہ ہمایوں سعید پاکستان میں ڈراموں اور فلموں کے مشہورفنکاروں میں سے ایک ہیں اور اس کے ساتھ یہ پہلے پاکستانی فنکار ہیں جنھیں نیٹ فلیکس کی اصل سیریز’ دی کراؤن’ میں اداکاری کے جوہر دکھانے کا موقع ملا ہے۔