(ویب ڈیسک ) ناروے کپ میں پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کو پہلی کامیابی، ناروے کے استور کلب کو شکست دیدی۔
ناروے کے استور کلب نے پہلے ہاف میں برتری لی جسے پاکستان اسٹریٹ چائلڈ ٹیم نے فوری برابر کردیا۔ پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے دوسرے ہاف میں استور کلب کے خلاف 5 گول اسکور کیے۔
قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے ناروے کے استور کلب کو 1-6 سے شکست دی۔
پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کی جانب سے عبدالغنی نے 2، عیسیٰ، جنید، اویس اور محمد خان نے ایک ایک گول کیا۔
قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کل اپنا دوسرا میچ کووارڈینسیٹ فٹبال کلب کے خلاف کھیلے گی۔