آپریشن کے پیسوں سے بجلی کا بل ادا،خاتون نے نالے میں کود کر جان دیدی

آپریشن کے پیسوں سے بجلی کا بل ادا،خاتون نے نالے میں کود کر جان دیدی

(ویب ڈیسک ) آپریشن کے پیسوں سے بجلی کا بل ادا کرانے پردلبرداشتہ خاتون نے نالے میں کود کر اپنی جان دیدی۔

افسوس ناک واقعہ گوجرانوالہ میں مکی روڈپر پیش آیا۔واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون کی بیٹی اسے بچانے کی کوشش کرتی ہےلیکن اسے بچا نہیں سکی۔

ریسیکو حکام کا کہنا ہے کہ خاتون نالے میں ڈوب کر لاپتہ ہوگئیں ہیں اور ابھی تک  انکی  لاش کو نالے سے نہیں نکالا جاسکا۔

اس حوالے سے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ   والدہ بیمارتھی بل بھی زیادہ آگیاتھا۔ خاتون کی بیٹی نے کہا کہ  والدہ نے بل ادا کروانے کے بعد دلبرداشتہ تھیں اور  نالےمیں چھلانگ لگادی۔

Watch Live Public News