پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے،28 جون 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے،28 جون 2021
ہم اپنا بیانیہ کس طرح پیش کرسکتے ہیں یہ اصل لڑائی ہے، 20 سال دہشت گردی کےخلاف جنگ لڑی ہے، وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال، کہا گزشتہ دنوں ڈس انفولیب بھی پکڑی گئی، سیاسی مفادات کے لیے دشمنوں کے ہاتھوں استعمال نہیں ہونا چاہیے، گزشتہ حکومتوں نےسیاسی بھرتیاں کرکے اداروں کو تباہ کیا، ہم اداروں کو مستحکم کررہے ہیں۔2018 سے 2021 تک پارلیمنٹ حکومت کی ترجیح نہیں رہی، ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کہتی ہیں وزیراعظم نے بڑی پاکستانیت کی بات کی، وزارت اطلاعات ہنگامی بنیادوں پر صحافیوں کی حفاظت کے لیے کام کرے، میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کا قیام اظہار رائے پر حملے کے مترادف ہے۔بھارت ایف اے ٹی ایف کا سیاسی مقاصد کے لیے پاکستان کے خلاف استعمال کررہا ہے، ملکی مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے امریکہ کو فوجی اڈے دینے سے انکار کیا، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں افغانستان کے حوالے سے ہماری پالیسی میں کوئی ابہام نہیں، ہماری پالیسی ہے کہ افغانستان میں امن ہو اور وہ ترقی کرے، افغانستان میں امن قائم کرنے کیلئے افغان عوام کو بھی کردار کرنا ہوگا۔چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے چیئرمین نیب کی ملاقات، جسٹس ر جاوید اقبال نے چئیرمین سینیٹ کو نیب کی سالانہ رپورٹ پیش کی، کہتے ہیں ہمارا ایجنڈا پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنا ہے، احتسابی عمل سے کسی کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں، کرپشن کے خاتمے سے تاجروں اور سرمایہ کاروں کو بہتر ماحول میسر ہوگا۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔