لاہور ( پبلک نیوز) ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور شارق جمال خان کی ہدایات پر کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیا گیا۔ 17 سالہ کی ہیرابی بی، 16 سال کی نبیلہ اور12 سال کی عائشہ کو تلاش کر کے ورثاء کے سپرد کر دیا۔ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن کا کہنا تھا کہ گمشدہ ہیرا بی بی والدین کی ڈانٹ ڈپٹ سے تنگ آکربغیر بتائے گھر سے چلی گئی تھی۔ گمشدہ نبیلہ والدین کی ناراضگی کی وجہ سے تنگ آکر قصور اپنی سہیلی کے گھر چلی گئی تھی۔ گمشدہ عائشہ والدین کی علیحدگی کے بعد اپنے والد کے ساتھ اپنی مرضی سے چلی گئی تھی۔گمشدہ بچیوں کے والدین نے تھانہ کوٹ لکھپت میں اغواء کے مقدمات درج کروا رکھے تھے۔ انویسٹی گیشن کوٹ لکھپت نے اپنی ٹیم کے ہمراہ گمشدہ بچیوں کو تلاش کیا۔ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن نے کہا کہ شہریوں کی شکایات پرفوری مقدمات کا اندراج پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ شہریوں کو چاہیے کہ وہ مکمل چھان بین کے بعد قانونی کارروائی کروائیں۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال خان کی طرف سے پولیس ٹیمز کو شاباش دی گئی۔