وزیراعظم کے ارکان اسمبلی کو عشائیہ کی اندرونی کہانی

وزیراعظم کے ارکان اسمبلی کو عشائیہ کی اندرونی کہانی
اسلام آباد ( پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ارکان قومی اسمبلی کو دیئے جانے والے عشائیے کی اندرونی کہانی منظرعام پر آگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں بجٹ منظور کروانے کے لئے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے تمام حکومتی ارکان کو خصوصی عشائیہ دیا گیا جس میں حکومتی و اتحادی ارکان نے شرکت کی۔وزیر داخلہ شیخ رشید، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر اطلاعات فواد چوہدری، وزیر پلاننگ اسد عمر، وزیر خوراک فخر امام اور امور کشمیر علی امین گنڈاپور، ایم کیو ایم، جی ڈی اے اور دیگر اتحادیوں نے اعشائیے میں شرکت کی۔انہوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم بننے کے بعد 10 مرتبہ باہر سے کھانا کھایا ہوگا۔ آپ تمام ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ 3 مرتبہ کھانا کھایا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے غیر حاضر ارکان کی عامر ڈوگر اور پرویز خٹک سے تفصیلات مانگ لیں۔ عامر ڈوگر کو ارکان کی حاضری یقینی بنانے کا ٹاسک دیدیا گیا۔انہوں نے کہا کہ کورونا کے باوجود زبردست بجٹ دیا ہے۔ انشاءاللہ کل بجٹ ضرور پاس ہو جائے گا۔ وزیراعظم نے تمام اتحادیوں کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ملک بہتری کی گامزن ہے سب پاس ہوگا۔فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ مہنگائی میں کمی کے بارے میں اقدامات جاری ہیں، اصلاحات کا عوام کو جلد فائدہ ہوگا۔پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ وزیراعظم تمام اراکین پارلیمنٹ کی عزت کرتے ہیں اور ساتھ لے کر چلتے ہیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔