شمالی وزیرستان میں تحصیل دتہ خیل کےعلاقے ڈانڈ گاؤں میں نامعلوم حملہ آوروں نے پولیو ٹیم پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پولیس اہکاروں اور رضاکار سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان میں پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیم کے رضاکاروں پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی اور اس واقعے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ منگل کی صبح میران شاہ کی تحصیل دتہ خیل کے علاقے ڈانڈ گاؤں میں نامعلوم افراد نے پولیو ٹیم کے رضاکاروں پر فائرنگ کردی اور رضاکاروں کے ساتھ موجود دو پولیس اہلکار، پولیو ٹیم کا ایک رضاکار اور ایک راہ گیر جاں بحق ہوگئے، واقعے میں ایک بچہ بھی زخمی ہوا۔ پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہیں اور رضاکاروں کی لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کردیا ہے۔ حکام نے ہسپتال میں زیرعلاج بچے کی عیادت کی اورانتظامیہ کوبہترین سہولیات دینےکی ہدایت ک