ٹک ٹاکر ڈولی کو پروٹوکول دینے والے جعلی پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ

ٹک ٹاکر ڈولی کو پروٹوکول دینے والے جعلی پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ
گوجرانوالہ: ٹک ٹاکر ڈولی کی پان شاپ کی تقریب میں شرکت، پولیس کی وردی میں ملبوس نوجوان ٹک ٹاکر کو پروٹوکول دیتے رہے . گوجرانوالہ پولیس کے مطابق ٹک ٹاکر ڈولی کے ساتھ نظر آنیوالے با وردی نوجوان پولیس اہلکار نہیں تھے۔ پولیس کانسٹیبل راشد نے مقامی لوگوں کو وردیاں پہنا کر ڈولی کو پروٹوکول دیا۔ باغبانپورہ پولیس نے کانسٹیبل راشد اور 3 جعلی پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا. واضح رہے کہ اس سے قبل پولیس نے مارگلہ ہلز پر آگ لگا کر ٹک ٹاک بنانے پر بھی ٹک ٹاکر ڈولی کیخلاف مقدمہ درج کیا تھا. جس کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ نے انکے خلاف مقدمہ درج کیا تھا.
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔