وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ میں نے وزیرِ داخلہ کو واقعہ کی مکمل تحقیقات کر کے رپورٹ آئندہ کابینہ اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ خیال رہے کہ شمالی وزیرستان میں پولیس ٹیم پر فائرنگ کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار شہید ہوگئے تھے۔نامعلوم افراد نے شمالی وزیرستان میں پولیو ٹیم کو نشانہ بنایا تاہم سیکورٹی پر معمور تین پولیس اہلکار فائرنگ کی زد میں آکر شہید ہوگئے۔ پولیس کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں پولیو ٹیم پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی اور واردات کے بعد نامعلوم ملزمان فرار ہوگئے۔ٹانک میں پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور تین سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر دلی طور پر دکھی اور رنجیدہ ہوں۔ شہداء کے سوگواران کو اللہ صبر جمیل عطا فرمائے۔ میں نے وزیرِ داخلہ کو واقعہ کی مکمل تحقیقات کر کے رپورٹ آئندہ کابینہ اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) June 28, 2022
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے ٹانک میں پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور تین سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ٹانک میں پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور تین سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر دلی طور پر دکھی اور رنجیدہ ہوں۔ شہداء کے سوگواران کو اللہ صبر جمیل عطا فرمائے۔