پی ٹی آئی رہنما اکرم چیمہ کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان

پی ٹی آئی رہنما اکرم چیمہ کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان
کراچی : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اکرم چیمہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کراچی کی صدارت اور بطور رکن استعفی دیتا ہوں۔ پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی اکرم چیمہ نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ابتر معاشی صورتحال میں سانحہ نو مئی ہوا اس پر بات کروں گا ، سانحہ نو مئی کے ٹارگٹ مسلح افواج نہیں بلکہ کچھ اور بھی تھے ۔ اکرم چیمہ نے کہا کہ کیپٹن کرنل شیر خان کے مجسمے کے بے حرمتی کی گئی ، دوسرا ٹارگٹ ایم ایم عالم کا جہاز تھا۔ چاغی کے ماڈل کا جلایا گیا یہ ہمارے ایٹمی طاقت کا سمبل ہے ،یہ ٹارگٹ کیوں کئے گئے ؟جی ایچ کیو پر حملہ کیا گیا ، کور کمانڈر ہاؤس ہو یا کسی کا گھر کسی کو چادر چار دیواری پار کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ نو مئی کی مذمت کرتا ہوں واقع میں ملوث افراد کو سخت سزا ملنی چاہئے۔سیکورٹی فورسز کی وجہ سے کراچی کو امن ملا ،قانون نافذ کرنے والے لوگوں نے جانیں دیں، احتجاج کی آڑ میں املاک کو نقصان پہنچانا مناسب نہیں ۔ اکرم چیمہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کراچی کی صدارت اور بطور رکن استعفی دیتا ہوں۔ کراچی میں پیدا ہوا اسی شہر میں پلا بڑھا ہوں لوگوں کی خدمت کی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔