حکومت کا پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے دور کا خصوصی آڈٹ کروانے کا فیصلہ

حکومت کا پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے دور کا خصوصی آڈٹ کروانے کا فیصلہ
لاہور: وفاقی حکومت نے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے دور کا خصوصی آڈٹ کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) سے متعلق بڑا اقدام اٹھایا ہے۔ وفاقی حکومت نے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے دور کا خصوصی آڈٹ کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجم سیٹھی کے دور کا آڈٹ کروانے کیلئے آڈیٹر جنرل پاکستان کو خط لکھ دیا گیا۔ آڈیٹر جنرل پی ایس ایل 8 کا بھی فوری آڈٹ شروع کرے، نجم سیٹھی دور میں ہونیوالے اخراجات کا مکمل آڈٹ کروایا جائے، آڈیٹر جنرل 22دسمبر 2022 سے 20جون 2023کا بلا تاخیر آڈٹ شروع کرے۔ آڈٹ حکام نجم سیٹھی سمیت عارضی مینجمنٹ کمیٹی کے ارکان کو ملنے والی مراعات کا بھی جائزہ لینگے۔ خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے دسمبر 2022میں عارضی مینجمنٹ کمیٹی تشکیل دی تھی، وفاقی حکومت کو پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے غیر ضروری اخراجات بارے متعدد شکایات موصول ہوئی تھی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔