اسلام آباد ( ویب ڈیسک) مہلک کورونا وبا گزشتہ 24گھنٹوں میں مزید 57زندگیاں نکل گیا ٗ جبکہ کورونا سے ملک بھر میں 5لاکھ سے زائد افراد صحت مند ہو چکے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے اعداد و شمار کے مطابق مہلک کورونا وبا ایک روز میں مزید 57 زندگیاں نگل گیا، 4 ہزار 667 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد اب ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 10 اعشاریہ 44 فیصد ہو گئی ہے جبکہ فعال کیسز کی تعداد 44 ہزار 447 ہوگئی اور 3 ہزار 43 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔این سی او سی کے مطابق24 گھنٹوں میں ملک میں 4,767افراد میں کرونا کی تصدیق ہوئی ہے۔ کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 44,447ہے،کورونا کے 5 لاکھ 95زار 929مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ ملک میں6,54,591مصدقہ کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں۔ملک بھر میں کورونا سے تاحا14215موات ہو چکی ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھرمیں45,656,ٹیسٹ کئے گئے۔