بارہ سالہ بچے کو کرنٹ لگنے پر کے الیکٹرک کو ڈیڑھ کروڑ ہرجانہ

بارہ سالہ بچے کو کرنٹ لگنے پر کے الیکٹرک کو ڈیڑھ کروڑ ہرجانہ

کراچی(پبلک نیوز) کراچی کی سیشن عدالت میں کے الیکٹرک کی غفلت سے بارہ سالہ لڑکے کو کرنٹ لگنے کے کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے کے الیکٹرک کے خلاف بڑا حکم دے دیا۔

عدالت کیجانب سسے کے الیکٹرک انتظامیہ کو متاثرہ بچے کو ڈیڑھ کروڑ روپے ہرجانہ دینے کا حکم دیا گیا۔

درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ بارہ سالہ سفیر 26 نومبر 2013 کو کرنٹ لگنے سے بری طرح متاثر ہوا تھا، اس واقعہ میں عارف محمد نامی شخص بھی جاں بحق ہو گیا تھا۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد اپنے فیصلے میں کہا کہ شواہد سے کے الیکٹرک کی غفلت ثابت ہوتی ہے، بجلی فراہم کرنے والا ادارہ تاروں کی مرمت کا بھی پابند ہے، ٹوٹے اور کھلے تار انسانی زندگی کیلئے خطر ناک ہیں، کے الیکٹرک متاثرہ فریق کو ہرجانہ ادا کرے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔