وزیر اعلی پنجاب کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی گئی

وزیر اعلی پنجاب کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی گئی
لاہور: متحدہ اپوزیشن کی جانب سے پنجاب میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک عدم اعتماد وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف متحدہ اپوزیشن کی طرف سے جمع کرائی گئی ہے، تحریک عدم اعتماد کی قرارداد پر لیگی رہنما رانا مشہود، رمضان صدیق، ملک احمد اور میاں نصیر احمد کے دستخط ہیں ۔ تحریک عدم اعتماد میں وزیراعلیٰ پنجاب کی کارکر دگی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ قرارداد کا متن ہے کہ وزیر اعلی عثمان بزدار نے پنجاب میں جمہوری روایات کا قلع قمع کیا، پنجاب کے معاملات آئین کے مطابق نہیں چلائے جارہے،وزیر اعلی پنجاب پر ایوان کی اکثریت کا اعتماد نہیں رہا۔ آئین کے مطابق تحریک عدم اعتماد جمع کرائے جانے کے بعد اسپیکر 14 دن میں اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کے پابند ہیں ۔ تحریک عدم اعتماد پر حکومت کو 182نمبر پونے کرنے ہونگے جبکہ اپوزیشن کو اپنے نمبر پورے کرنے ہونگے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان کے خلاف بھی اپوزیشن جماعتوں نے تحریک عدم اعتماد اسمبلی میں جمع کرادی ہوئی،جو اسمبلی کے اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔