فرودس عاشق اعوان کا مسلم لیگ ن میں شمولیت کی خواہش کا اظہار

فرودس عاشق اعوان کا مسلم لیگ ن میں شمولیت کی خواہش کا اظہار
اسلام آباد: ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فرودس عاشق اعوان نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کی سابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فرودس عاشق اعوان نے مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت تک مشہور گلوکار وارث بیگ کے ذریعے یہ پیغام پہنچایا ہے،انہوں نے پیغام میں کہا ہے کہ وہ ن لیگ میں شامل ہونا چاہتی ہیں ۔فردوس عاشق اعوان کی جانب سے سیالکوٹ میں ٹکٹ کا مطالبہ بھی نہیں کیا گیا ۔ خیال رہے کہ وارث بیگ نے پچھلے ہفتے لندن میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور اسحاق ڈار سے ملاقات کی تھی۔ مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت نے اس معاملے پر 10 منٹ تک بات چیت کی اور اعلی قیادت کی جانب سے فردوس عاشق اعوان کو جواب دیا گیا کہ اس حوالے سے وہ مسلم لیگ ن پنجاب کی قیادت سے رابطہ کریں۔ دوسری جانب سا بق معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان سے رابطہ کرنے پر انہوں نے اس کو ’جھوٹی خبر‘ قرار دیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔