انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 3 پیسے کی کمی

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 3 پیسے کی کمی
کراچی :کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ انٹربینک میں ڈالرکی قیمت میں 3 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 283روپے 55پیسے پر بند ہوا۔ گذشتہ روزانٹربینک میں ڈالر 285 روپے 58پیسے پر بند ہوا تھا۔

اوپن مارکیٹ: دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے سستا ہوا ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 286 روپے 50 پیسے سے کم ہوکر 286 پر فروخت ہوا ۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج:

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام ہوگیا، کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انڈیکس میں ملاجلا رجحان رہا ۔ مارکیٹ82 پوائنٹس کے اضافے سے 40ہزار82پر بند ہوئی۔ دن بھرمجموعی طورپر319 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبارہوا، 145 کمپنیوں کے شیئرزکی قیمتوں میں کمی جبکہ143کےشیئرز میں اضافہ ہوا۔ آج مارکیٹ کی بلند ترین سطح 40,203 جبکہ کم ترین سطح 40,000 ہزار رہی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔