’ڈی سیزکو ڈیٹا تک رسائی دیکرمردم شماری میں پھر دھاندلی کی راہ ہموارکی گئی‘

’ڈی سیزکو ڈیٹا تک رسائی دیکرمردم شماری میں پھر دھاندلی کی راہ ہموارکی گئی‘
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے بھی مردم شماری پر تحفظات کا اظہار کردیا ہے ۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن پاکستان پیپلز پارٹی کی بی ٹیم بنا ہوا ہے، ڈپٹی کمشنرز (ڈی سیز) کو ڈیٹا تک رسائی دے کر مردم شماری میں ایک بار پھر دھاندلی کی راہ ہموار کردی گئی ہے ۔ حافظ نعیم الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ مردم شماری میں شفافیت کے حوالے سے کیے گئے وعدے ایک بار پھر جھوٹے ثابت ہو رہے ہیں ، عملے کو بھی ٹیبلٹ میں مسائل کا سامنا رہا ہے ، سندھ حکومت کو خوش کرنے کیلئے اے سیز اور ڈی سیز کو ڈیٹا تک بھی رسائی دی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم مردم شماری کو ریڈ لائن سمجھتی ہے لیکن وزارتیں نہیں چھوڑ رہی ، مردم شماری سے متعلق شکوک میں اضافہ ہو رہا ہے اور ڈیٹا تک رسائی بھی نہیں دی جارہی ہے ، یہ ڈنڈی مارنےکی کوشش ہے ۔ میئر کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے وزرا نے بلاول بھٹو کو جھوٹے خواب دکھائے ، جعلی مینڈیٹ سے کراچی پر قبضہ کرنے نہیں دیں گے ، بلدیاتی انتخابات میں پاکستان پیپلزپارٹی جماعت اسلامی کا مینڈیٹ تسلیم کرے ، میئر جماعت اسلامی کا ہی ہوگا ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔