بارشوں کا ایک نیا سپیل: محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی

بارشوں کا ایک نیا سپیل: محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی
کیپشن: A new spell of rains: Meteorological Department announces the good news

ویب ڈیسک: پاکستانی عوام کے روزے ایک مرتبہ پھر ٹھنڈے ہونے لگے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 3 روز کیلئے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں اور پہاڑی مقامات پر برفباری کی نوید سنا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلہ ابرآلود یا جزوی طور پر ابرآلود رہے گا۔ بادلوں اور سورج کی آنکھ مچولی دن بھر چلتی رہے گی۔ بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے زیادہ تر مقامات پر بارش اور ٹھنڈی ہوائیں چلیں گی۔ جبکہ پنجاب اور سندھ میں چند مقامات پر بارش اور تیز ہوائیں چلیں گی۔ 

بلوچستان میں موسم کی صورتحال:

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مطلع آبر الود رہے گا۔ ژوب ،شیرانی،بارکھان،موسی خیل ،کوہلو،سبی ،جھل مگسی، لورالائی ،زیارت،کوئٹہ،چمن،پشین کیا،قلعہ سیف اللہ ،قلات،اور خضدار میں تیز ہواؤں کے ساتھ آندھی چلنے کا امکان ہے۔

صوبے کےجنوبی اضلاع میں گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔

کوئٹہ میں آج کم سے کم درجہ حرارت 14ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ قلات میں کم سے کم درجہ حرارت 11ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ سںبی میں کم سے کم درجہ حرارت 22ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ نوکنڈی میں کم سے کم درجہ حرارت 24ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تربت میں کم سے کم درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ جبکہ بلوچستان کے ساحلی علاقوں جیوانی میں 23گوادر میں 22ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

پشاور میں موسم کی صورتحال

محکمہ موسمیات کے جاری کردہ بیان کے مطابق صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہے گا۔

چترال، دیر، سوات ، کوہستان، شانگلہ، بونیر، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور ، صوابی، مردان ، چارسدہ، نوشہرہ، مالاکنڈ، باجوڑ، پشاور، مہمند، خیبر، کرم، کوہاٹ، لکی مروت، بنوں ، ڈیرہ اسماعیل خان، کرک اور وزیرستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

کم سے کم درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ زیادہ سے زیادہ 26 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا میں بارشوں تیز ہواؤں اور  پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے۔ اس حوالے سے پی ڈی ایم اے کو جاری کردہ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ برفباری اور بارشوں سے بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔ تیز ہواؤں کی صورت میں عوام بجلی کی تاروں، بوسیدہ عمارتوں و تعمیرات، سائن بورڈز اور بل بورڈز سے دور رہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے مراسلے میں کہا ہے کہ سیاحوں کو موسمی صورت حال سے آگاہ کیا جائے۔ بارشوں اور برفباری کا سلسلہ 31 مارچ تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔ 

پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سنٹر مکمل طور پر فعال ہے عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع 1700 پر دیں۔

پنجاب میں موسم کی صورتحال:

آج پنجاب کے مختلف شہروں کی فضا پر بادلوں کا راج رہے گا۔ سارا دن بادلوں اور سورج کی آنکھ مچولی جاری رہے گی۔ کم سے کم درجہ حرارت 21جبکہ زیادہ سے زیادہ 32سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں۔ تاہم اسلام آباد اور گردو نواح  میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ  تیز ہواؤں/جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ چترال، دیر، سوات ، کوہستان، شانگلہ، بونیر، ایبٹ آباد، مانسہرہ میں بارش کا امکان ہے۔ ہری پور ، صوابی، مردان ،  چارسدہ، نوشہرہ،  مالاکنڈ، باجوڑ، پشاور میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ 

مری، گلیات ، اٹک، راولپنڈی،  جہلم ، چکوال میں تیز ہوائوں کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ خوشاب، میانوالی اور  سرگودھا میں  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ژوب، شیرانی، بارکھان، موسیٰ خیل، سبی، زیارت، کوئٹہ، چمن، پشین میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

سندھ میں بالائی اضلاع میں  موسم گرم اور مطلع جزوی ابر آلودرہے گا۔  

کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔