سائنو-پاک ڈوئل ڈپلوما پروگرام کے طلباء کی چائنہ روانگی

ویب ڈیسک : گوادر انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے 10 طلبا چین میں تعلیم کے لئے منتخب، روانگی سے قبل کراچی میں چین کے قونصل جنرل سے ملاقات کی ۔

  گوادر انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (جی آئی ٹی)کے 10 طلباء چین کے ہیبی جائوٹانگ ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل کالج میں ایسوسی ایٹ انجینئرنگ کے ڈپلومہ مکمل کرنے کے لئے منتخب ہوئے ۔

طلباء نے کراچی میں چین کے قونصل جنرل کے ساتھ خصوصی ملاقات کی ۔ چینی قونصلیٹ کی جانب سے طلباء کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ 

10 طلبہ میں پسنی سے 2، تربت کیچ 4، پنجگور 2، گوادر 1 اور سوراب سے 1 طالب علم شامل ہے ۔سکالرشپ میں حکومتِ بلوچستان اور چایئنیز کمپنی Tang کا تعاون شامل ہے ۔

طلبہ حکومت بلوچستان اور پاک فوج کے شکرگزار ہیں، جنہوں نے انہیں اعلٰی پیشہ ورانہ تعلیم حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا۔

یہ طلبہ آنے والی نسلوں کے لیے مثال قائم کرنے اور بلوچستان  بشمول CPEC جیسے پراجیکٹس کی ترقی کے لیے پرعزم ہیں۔