عیدالفطر کب ہوگی؟ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کا بیان آگیا

عیدالفطر کب ہوگی؟ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کا بیان آگیا
کیپشن: Eid ul fitr 2024
سورس: web desk

ویب ڈیسک:مسلم دنیا میں رمضان اور شوال کے چاند کی ایک جھلک دیکھنے کو ہر مسلمان بے تاب ہوتا ہے، تاہم پاکستان میں رمضان اور عید کا چاند ہمیشہ سے ہی ایک ‘اختلافی مسئلہ’ رہا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق یوں تو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے چاند نظر آنے کے اعلان کے بعد ہی ملک میں رمضان اور عید منائی جاتی ہے مگر خیبر پختونخوا سے اکثر کمیٹی کے اعلان کے برعکس ایک دن پہلے رمضان اور شوال کے چاند کی شہادتیں سامنے آجاتی ہیں،اس برس عیدالفطر کب ہوگی ، اس حوالے سے مولانا عبدالخبیر آزاد کا ایک اہم بیان سامنے آیا ہے۔

رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیرآزاد نے  سائنسی بنیاد پر رمضان کا چاند 29 کا ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیرآزاد کے مطابق  پاکستان میں عید الفطر بروز بدھ 10اپریل کو ہوسکتی ہے۔

مولانا عبدالخبیرآزاد نے کہاکہ سائنسی لحاظ سے چاند کی عمر 20 گھنٹے کے قریب اور زاویہ بھی 10 ڈگری ہوگا۔